292

بلا ضرورت چہل پہل سے گریز کریں۔شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال

کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاءوں کے باوجود خواتین اور مردوں کی غیر ضروری نقل و حمل اور بازاروں کا چکر لگانے پر سوشل میڈیا میں عوامی شکایات ملنے پر شاہ سعود  ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو  بمعہ male کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کورونا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ لاک ڈاءوں والی جگہوں میں بلا جواز نقل و حمل اور امدورفت پر مردوخواتین کو اس خطرناک بیماری اور اس کے منفی اور نقصان دہ اثرات کے حوالے سےسمجھایا گیا اور ان کو بتایا گیا کہ یہ وائرل وباء ہے اور یہ بیماری آسانی سے ہر شخص کو اپنے لپیٹ میں لےسکتاہے۔ لہذا بلا ضرورت چہل پہل سے گریز کریں۔ اپنے اور اپنے پیاروں کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں