763

انتقال پر ملال۔آوی کے مشہور سماجی شخصیت ریٹائرڈ ڈی ایس پی سید عیسی ولی شاہ المعروف شاجی ڈی ایس پی انتقال کرگئے

اپر چترال(نامہ نگار) آوی/ پرواک کے مشہور سماجی شخصیت ریٹائرڈ ڈی ایس پی سید عیسی ولی شاہ المعروف شاجی ڈی ایس پی انتقال کر گئے۔گذشتہ کئی عرصے پرواک میں رہائش پذیرتھے۔شاجی ڈی ایس پی کاشمارچترال کے معروف آفیسروں میں ہوتاتھاوہ بحیثیت ایس ایچ اوجہاں بھی ڈیوٹی سرانجام دی ہے لوگ انہیں اچھے الفاظ میں یادکرتے تھے ایک بہادرپولیس افیسرہونے کے ساتھ بہترین قانون دان بھی تھے۔وہ پرنسپل عزت ولی، انسپکٹرموسی ولی شاہ،انسپکٹروزیرعلی شاہ،سب انسپکٹرمولائی شاہ اورسیدامیرالدین شاہ کے بڑے بھائی تھے۔
مرحوم کے بھتیجا سید شجاعت علی شاہ نے تمام عزیز و اقارب سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کی ممکنہ موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعزیت کیلئے آوی یا پرواک آنے کی زحمت نہ کریں۔
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اپنے گھروں میں دعا کریں یا درجہ ذیل نمبر پر کال کرکے تعزیت کرین
03498679549
03409853258
03409579024

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں