300

اپر چترال ضلعی انتظامیہ کا انڈر ٹریننگ اے سیز کے ساتھ مختلف بازاروں کا دورہ

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپرچترال کے احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرموڑکھو/ تورکہو نے انڈر ٹرنینگ اے سیزریاض احمد، سلیم اللہ ایوبی، نادر نظر اور میڈم شگفتہ سرور کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں میں کورونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ SOPs پر عملدرآمد کے سلسلے میں مختلف بازاروں، پبلک مقامات اور ورکشاپ وغیرہ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد عوام الناس کی طرف سے کورونا جیسی مہلک وباء کو مذاق سمجھ کر قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے اقدام کو روکنا اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لانا تھا۔ بے غیر ماسک اور گلوز کے لین دین کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے غیر معیاری سوئیٹس / بیگریز تیار کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کاروائی کی اور ان کے سویٹس تیار ہونے والے سٹورز کا بھی دورہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ان کو سخت وارننگ دی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹریفک چیکنگ بھی کی اور بے غیر ماسک پہنے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو بھی ماسک کا استعمال ہر صورت یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں