318

ڈپٹی کمشنر اپرچترال کی ہدایت پرایکسین سی اینڈڈبلیواوردیگراسٹاف نے بونی گول قسماندہ روڈاوربونی گول پل کی سروس مکمل کرکے عنقریب کام شروع کرنے کی یقین دہانی

اپرچترال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود کی ہدایت پرایکسین سی اینڈڈبلیواوردیگراسٹاف نے بونی گول قسماندہ روڈاوربونی گول پل کی سروس مکمل کرعنقریب کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروجیکٹ تین مرحلوں پر  مشتمل ہو گا۔ پہلا مرحلہ شماشیلی سے لیکر لوٹ دور تک،دوسرا خورانڈوک لوٹ دور سے لیکر سنگلاندہ اور قاسماندہ کے آخری گھرانوں تک جائے گا۔جس میں ایک لنک روڈ کے ذریعے لوٹ چھتْرقاسماندہ کو بھی مین روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔جبکہ تیسرامرحلہ میں بونی گول ندی پر  پْل کیسنگِ بنیاد رکھی جائے گی جس سے پراسنِک، چیاندور اور بزاندہ کے عوام مستفید ہونگے۔ اس پروجیکٹ کوعملی شکل دینے میں ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترال اورممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمن نے نہایت اہم کرداراداکئے جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔اس پراجیکٹ کے لئے خصوصی فنڈ ایم این اے چترال پاک پی ڈبلیوڈی کے ذریعے مختص کرآیاہے۔
د ریں ا ثنا  منصوبے کوکامیاب بنانے کے حوالے سے مقامی اکابیرین کاایک ہنگامی اجلاس منعقدکیاگیا۔جنہوں نے ہرممکن تعاون کرکے اس منصوبے کوکامیاب بنانے کی عہدکی۔ میٹنگ کی صدارت الواعظ فراموز خان کررہے تھے۔اس موقع پر گولڈن محرکہ سوسائٹی وا تاجر  یونین بونی بازار کے صدر محمد شفیع نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا  اور امید ظاہر کی وقت کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے پروجیکٹ پر کام  کے حوالے کوئی دریغ نہیں کیا جائے گا۔  میٹنگ کے آخر میں   چیئرمین چپس وا  ڈی سی اپر چترال کے فوکل پرسن برائے کرونا آگاہی  رحمت علی جعفر نے مقامی لوگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترال، ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن اور ڈی سی اپر چترال شاہ مسعود کا   شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاواشوں سے بالاآخر بونی گول کے لوگوں کا دیرینہ خواب تکمیل کی طرف گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں