271

اے ڈی سی اپر چترال کے زیر صدارت ٹیکنیکل ایوالویشن کمیٹی برائے سی،ڈی،ایل،ڈی پروگرام کا اہم میٹنگ منعقد

اپر چترال( ذاکر محمد زخمی)ٹیکنیکل ایوالویشن کمیٹی اپر چترال برائے سی،ڈی،ایل،ڈی پروگرام کا ایک اہم میٹنگ بدھ 24 جون کو زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں AAC موڑکہو/تورکہو کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال، UT-ACs، DFC اپر چترال ٹی،ایم،اوز مستوج/موڑکہو/ تورکہو AD لوکل گورنمنٹ چترال، پروگرام افیسر سی،ڈی،ایل ڈی پروگرام اپر چترال اور متعلقہ انجینئرز نے شرکت کیں۔ اس میٹنگ کے بلانے کا مقصد سی،ڈی،ایل،ڈی پروگرام کے تحت اپر چترال کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے مختص شدہ فنڈز کا اندازہ لگانا اور تجویز کردہ اسکیموں کو تجویزکرنا تھا۔ تمام تجویز شدہ اسکیموں کو ایک ایک کرکے زیر بحث لائے گئے اور کل 26میں سے23 اسکیموں کو مناسب اور مفاد عامہ سمجھ کر تجویزکر لیا گیااور 3 اسکیموں کی سفارشات دوبارہ جانچ پڑتال کے بعد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ باقی ماندہ اسکیموں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لئے ٹیکنیکل ایکسپرٹ انجینئرہدایت اللہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ چند دنوں کے اندر ان باقی ماندہ اسکیموں کا دوبارہ جائزہ لیکر اس کی فزیبلیٹی چیک کرکے رپورٹ کریگا اور اس کے بعد اس کی باقاعدہ سفارشات دی جائے گی۔ اے،ڈی،سی اپر چترال نے متعلقہ سوشل موبلائزرز اور انجینئرز کو ہدایت کی کہ ان تمام اسکیموں کی ایگزیکیوشن کے وقت کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کی بروقت تکمیل کے حوالے سے معیار، پالیسی اور ڈیزائن کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں