400

جمعیت علماء اسلام چترال کی کابینہ اپنی جگہ برقرار ہے/جمعیت علماء اسلام چترال

چترال( نمائندہ)جمعیت علماء اسلام چترال کی کابینہ اپنی جگہ برقرار ہے جمعیت علماء اسلام چترال لوئیر کے امیر مولانا عبدالرحمن اور جنرل سیکٹری حافظ محمد انعام میمن کی دستخطوں سے آج ایک پریس ریلیز کے زریعے گزشتہ دنوں نامعلوم چیدہ چیدہ اراکین کی طرف سے اخباری بیان کی وضاحت کی گئی ہے کہ ضلعی کابینہ کا اجلاس ہر چھ ماہ طلب کرنا ضروری ہے جس کے ہم پہلے ہی سے دستور کی پاسداری سے واقف ہیں لیکن مرکز اور صوباء احکامات کی روشنی میں ایسے اجلاسوں کو کرونا وباء کے باعث معطل کی گئی ہیں ہم دستوری طور پر صوبے اور مرکز کے تابع ہیں جس کی وضاحت کل ہی ضلعی سیکٹری اطلاعات قاضی محمد نسیم نے کی ہے ہمارے لئے جمعیت کا ہر کارکن قابل احترام ہے اگر کوئی بھی چیدہ کارکن یا سادہ کارکن خود کو ضلع صوبہ اور مرکزی احکامات سے بالا تر تصور کرتا ہو وہ ان کی اپنی صوابدید پر منحصر ہے جماعتی پالیسی تصور نہیں کی جائیگی۔ یہ پریس ریلیز جماعتی احباب میں ان پروپیگنڈوں کی وجہ سے پیداء ہونے والی صورت حال کے پیش نظرجاری کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں