427

وکلاء برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی ی حیثیت رکھتے ہیں، عوام کی عدلیہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں /کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ضلعی بارایسوسی ایشن چترال کے نومنتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری بارروم چترال کے ہال میں منعقد ہوئی۔کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے نومنتخب عہدے داروں ضلعی صدر نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اوراُس کے کابینہ سے حلف لیا۔نومنتخب صدرنیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے بارایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے اورچترال کے قدیم ریکارڈ کسی محفوظ جگہ شفٹ کرنے کامطالبہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈریاض خان محسودنے کہاکہ وکلاء ملک میں ریڑھ کی ہڈی ی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کی عدلیہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں لہذ وکلاء کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔ دنیا کا عظیم شعبہ وکالت ہے کیونکہ یہ عام عوام کو انصاف دلوانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔انہوں نے کہ چترال سے دلی محبت وہمدردی ہے ہرفورم میں یہاں کے انتہائی خستہ حال سڑکوں اوردیگرمسائل کواجاگرکرتاہوں۔عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء برادری حکومت کے ساتھ دیں۔ جب معاشرے میں ظلم و ناانصافی ختم ہوگی تو معاشرے میں ہر شعبہ میرٹ کی خود بخود پاسداری کرے گا۔انہوں نے ریکارڈ روم کومحفوظ جگہ شفٹ کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بارچترال کوایک ماڈل باربنانے کابھی اعلان کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ،اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان،ایڈایشنل اسسٹنٹ شہزادہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنریوٹی نویداحمد،انیس الرحمن،فواداحمد،سینئرپبلک پروسیکیوٹرایاززریں،ممتازقانون دان عبدالی خان،صاحب نادراوردیگرموجودتھے۔حلف برداری کے بعدچترال روایت کے مطابق مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈریاض خان محسود کوچترال ٹوپی پیش کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں