845

خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن اورآغاخان ہیلتھ سروس چترال کے درمیان تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ اورمستوج ہسپتال سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

چترال (ڈیلی چترال نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ کو بڑھا کر سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن اورآغاخان ہیلتھ سروس پاکستان سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ اورمستوج ہسپتال سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے معاہدے کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چترال کے اس مفاہمتی یادداشت پرڈی ایچ او چترال ڈاکٹرشہزادہ حیدرالملک اوراے کے ایچ ایس پی خیبرپختونخوااورپنجاب کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے دستخط کئے۔وزیر صحت نے ہیلتھ فاؤنڈیشن کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے بہت کم وقت اور شفاف طریقے سے پراجیکٹ پر کام مکمل کیا جس سے کورونا وباء کی وجہ سے اس مشکل گھڑی میں صوبائی حکومت کی وجن کے مطابق قبائلی اضلاع اور چترال جیسے دور دراز پسماندہ علاقوں کے غریب عوام کو ہیلتھ سروسز کی فراہمی میں مدد ملے گا اور ساتھ ساتھ ان علاقوں کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے مسائل بھی حل ہوں گے۔واضح رہے کہ معاہدے کے تحت چھ ضم شدہ اضلاع کے چھ اور چترال کے دو سرکاری اسپتال شامل ہیں۔اس موقع پرآغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوااورپنجاب کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہ کولٹی ہیلتھ کئر میں اے کے ایچ ایس پی اپنی ایک انفرادیت کا حامل ہے اور کرونا وائرس کی اس عالمی وباء کے دوران ہر جگہ حکومت کے شانہ بشانہ خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔ مستوج اور گرم چشمہ کے مقامات پر رورل ہیلتھ سنٹروں کو آغا خان ہیلتھ سروس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سنبھال کر ان کی کایا ہی پلٹ دی۔ علاج معالجے کی معیاری سہولیات اور سروس کی فراہمی میں آغا ہیلتھ سروس اب ایک قابل اعتماد نام بن گئی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عرفان اللہ نے صوبائی محکمہ صحت کی ہیلتھ فاؤنڈیشن کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی۔ تقریب کو مینیجنگ ڈائریکٹر ہیلتھ فاؤنڈیشن نے ادارے کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال اورکزئی متعلقہ افسران کی علاؤہ طبی ماہرین بھی شامل تھے۔ڈی ایچ چترال شہزادہ حیدرالملک نے کہ خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن اورآغاخان ہیلتھ سروس چترال کے درمیان تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ اورمستوج ہسپتال سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے جس کے تحت عوام کی صحت کے مسائل کا حل ہوں گے۔
ٓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں