245

اےسی اپرچترال بونی ہسپتال میں ڈریسنگ روم کے معائنہ کےدوران صفائی کی ابتر صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز بہمراہ جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج ٹی،ایچ،کیو ہسپتال بونی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ہیلتھ کیئر سے متعلق سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ دوران انسپکشن انہون نے میل، فیمل وارڈز کا دورہ کیا اورمریضوں سے ملے۔ بعدازاں انہون نے میڈیسن سٹوز بھی چیک کئے اور life saving drugs وغیرہ کی ہر ممکن دستیابی کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ انہون نے ڈریسنگ روم بھی گئے اور صفائی کی ابتر صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹیکنیشن کو آئیندہ کے لئے صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیے۔ انہون نے OPD کا بھی دورہ کیا جو کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر باہر ہسپتال کے صحن میں بنائی گئی ہے۔ وہاں پر موجود ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے ملا اور مریضوں کو بہتریں سروس مہیا کرنے پر ان کے خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں