513

طلحہ محمود فاؤنڈیشن سینٹر طلحہ محمود کا بونیمین،مستحقین میں امدادی پیکیج تقیسم

اپرچترال(محمد ذاکرزخمی)طلحہ محمود فاونڈیشن پاکستان کے  سنیٹر طلحہ محمود ایک روزہ دورے پرگذشتہ روز اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچ گئے۔ جمعیت علماء اسلام اپرچترال کے امیر شیرکریم شاہ،سینئر نائب امیر مولانا فتح الباری،سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اور جمعیت کے دیگر سرکردہ ارکان اُن کے استقبال کے لیے موجود تھے۔لوئیر چترال کے امیرِ جمعیت علماء اسلام مولانا عبد الرحمن بھی آپ کے ساتھ موجود تھی۔ اپر چترال پہنچے پر اُن Image may contain: 2 people, people sittingکے اعزاز میں ایک مختصر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ضلعی امیر شیرکریم شاہ اپر چترال سنیٹرمحمد طلحہ محمود کو خوش آمدید کہا اور دُکھی انسانیت کی خدمت کی جذبے چترال جیسے دور افتادہ علاقے آکر ضرورت مندوں کی دلجوئی پر اُن کی تعریف کی۔اور جمعیت اور اہلیان علاقہ کی طرف سے اُن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اور سینئرنائب امیر مولانا فتح الباری نے بھی خطاب کرکے موجود حالات میں طلحہ محمود فاونڈیشن کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزیدامددی کاروائی کے دائرہ کار بڑھانے کی درخواست کی۔اس موقع پر چترالی روایت کے تحت چترالی چغہ اور چترالی ٹوپی اُن کو پہنائے گئے۔ بعد میں طلحہ محمود فاونڈیشن کے چیئرمین سنیٹر محمد طلحہ محمود نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ مجھے چترال آکر آپ سے ملاقات کرنے کا موقع ملا۔آپ لوگ پرخلوص،محبت اور پیار کرنے والے لوگ ہیں۔۔ اس لیے چترال Image may contain: 2 people, people sitting, people standing, table and indoorآکر مجھے انتہائی خوشی ہوئی۔ اس وقت تک تقریباً پانچ ہزار ضرورت مندوں تک راشن پہنچا چکے ہیں اورانشاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ اس سلسلے کو مزید برقراررکھا جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف کوشش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ وسیلہ بنا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بونی آنے کا کوئی پروگرام نہ تھا لیکن آپ لوگوں کی خلوص نے کھینچ کر بونی پہنچا دیا۔ اس لیے میں آپ کی محبت اور خلوص کا شکر گزار ہوں۔ طلحہ محمود فاونڈیشن چترال کی طرف سے لویئر چترال میں مستحق افراد میں پیکیج تقسیم کرنے کے بعد اپر چترال میں بھی مستحق افراد میں پیکیج تقسیم کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں