96

چترال،پی ٹی آئی رہنما انجینئرخالد محمود کی میت چترال پہنچائی گئی۔نمازجنازہ یکم جولائی کو بعد آز نمازعصرپریڈ گراونڈ میں ادا کی جائیگی

 چترال / پی ٹی آئی کے ہردلعزیز رہنما سابقترجمان انجینئرخالد محمود کی میت گزشتہ رات سعودی عرب سے پاکستان پہنچائی گئی ہے جبکہ نمازہ جنازہ آج یکم جولائی کو بعدآز نماز عصر پریڈ گراونڈ چترال میں ہوگی۔ پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسرار صبور نے چترال میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ چترال کی حدود میں تین دن تک پارٹی پرچم سرنگون رہے گا اور اس عرصے میں تمام پارٹی سرگرمیاں معطل رہیں گے اور پہلے سے شیڈول شدہ پروگرامات منسوخ تصور کئے جائیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما انجینئر خالد محمود گذشتہ ماہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے وجہ سے وفات پا گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email