70

کوشٹ میں پولو گراونڈ .. توسیع کا کام شروع

اپرجترال (نمایندہ آ )شاہ سعود  ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ  میڈم شگفتہ سرور، ریاض احمد، تحصیلدار مستوج  اور ایس،ایچ،او موڑکہو نے ایک لمبے عرصے سےمتنازغ شدہ مسلےء کو حل کرنے کے سلسلے میں کوشت ویلی کا دورہ کیا اور کوشٹ کے عمائدین اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کوشٹ پولوگرائونڈ میں تجاوزات ہٹاکر جگہ ہموار کرکے متعلقہ محکمہ و ٹھیکہ دار کو گراؤنڈ کی وسعت شروع کرنے کے لئےاحکامات جاری کردیے۔ اس طرح پولواور فٹ بال پلیرز کا ایک درینہ مسلہء ہمیشہ کے لئیےحل کردیا گیا۔ عمائدین علاقہ اور خصوصاً کھیلاڑی طبقات نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور دوسرے انتظامی آفیسران کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email