282

اپرچترال منعقدہ تقریب میں محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار کو اے سی مستوج کا گرفتار کرنے کےحکم پرتقریب میں بدمزگی

اپرچترال/کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو سو دن پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کے حکم پر فرنٹ لائن میں کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنے اور ان کی عزت افزائی کے لئے اپر چترال ضلع کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار کو اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے گرفتار کرنے کے حکم دے کر تقریب میں بدمزگی پیدا کردی۔۔ تقریب میں شریک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکارنے احتجاج کردیا تو اہلکار عباداللہ کو رہا کردیا گیا۔ ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدر الملک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اہلکار نہایت جانفشانی سے دن رات ڈیوٹی سر انجام دینے میں مصروف رہتے ہیں اور گزشتہ ہفتے اپنے چچا زاد بھائی کی وفات پر بھی اپنے گاؤں جانے کی بجائے خصوصی ٹاسک پر مستوج چلا گیا اور دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے ایسے کارکن کو تعریفی سند نہیں دی تو انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن اے سی نے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ واقعی اپنے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں بھی لے آئیں گے جبکہ انہوں نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ بات چیت کرکے ہڑتال سے روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں