326

یاسین کے ہونہار طالب علم اکبرخان نے چائینہ کی مشہور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

گلگت(نامہ نگار) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے سب ڈویژن یاسین سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم اکبر خان نے ننکائی یونیورسٹی چائینہ سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ اکبر خان نے چند برس قبل چائنیز گورنمنٹ کی اسکالرشپ پر چین کی مشہور درسگاہ ننکائی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ میں داخلہ لیا۔ اس دوران انہوں نے سیکورٹی اسٹیڈیز،بین الریاستی تضادات وغیرہ جیسے اہم عالمی موضوعات پر وسیع مطالعہ اور تحقیق کا کام کیا۔ اس شعبے کے مختلف موضوعات پر ان کے متعدد ریسرچ پیپرز اور آرٹیکلز بھی شائع ہوئے۔ اکبر خان نے ابتدائی تعلیم آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج گلگت سے حاصل کی۔ جس کے بعد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے شعبہ ریاضیات میں بی ایس آنرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آرمی پبلک سکول گلگت اور پبلک سکول اینڈ کالج گلگت کے ساتھ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ اس دوران انہوں نے جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔ جس کے پی ایچ ڈی کے چائینہ چلے گئے۔ اکبر خان بچپن سے ہی تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ انہیں اپنے آبائی گاؤں قرقلتی یاسین کے اولین پی ایچ ڈی ہولڈر کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔ اکبر خان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر یاسین کے عوامی،سماجج اور تعلیمی حلقوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اسے علاقے کی تعلیمی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ جبکہ خود اکبر خان نے اپنی اس کامیابی کو اپنی انتھک محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں