207

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چترال بار ایسوسی ایشن اور چترال پریس کلب کا مشترکہ فورم ترتیب دینے کا اصولی فیصلہ

چترال(نمائندہ  )لواری ٹنل کی تکمیل، چترال کو سی پیک کا متبادل روٹ بنانے اورمجوزہ چترال تاجکستان روڈ قریب آنے کی تناظر میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چترال بار ایسوسی ایشن اور چترال پریس کلب نے ایک مشترکہ فورم ترتیب دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔   اتوار کے روز چترال چیمبر کے صدر سرتاج احمد خان، بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے ڈسٹرکٹ بار میں ابتدائی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ان منصوبوں کے ثمرات کو چترال کے عوام تک پہنچاکر یہاں ترقی و خوشحالی کی منزل لانے کی کوشش اور جدوجہد کی جائے گی۔ بار کے سینئر ارکان ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور رضا علی ایڈووکیٹ کی موجودگی میں اس اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فورم کی تمام تفصیلات طے کر نے کے بعد بہت جلد اجلاس میں فورم کو حتمی شکل دے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں