403

آغاخان ایجوکیشن سروس چترال کے سکول اورہاسٹل فیسوں میں خاطرخواہ کمی کی جائے /والدین کامطالبہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز) آغا خان ہایر سیکنڈری سکول کوراغ اور چترال میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے والدین نے سکول انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ چار مہینوں کی لاک ڈاؤن کے دورانئے کا ہاسٹل اورسکول فیسوں کی سوفیصد وصولی کو نہایت غیر مناسب اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے غریب لوگ پہلے سے غربت کی چکی میں پس رہے تھے اور ان چارمہینوں کے دوران روزگار بند ہونے کی وجہ سے وہ مزید مالی مشکلات کی دلدل میں پھنس گئے ہیں جن کی اکثریت روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی سے کماتے تھے۔ منصور شباب،میر سوات، سید نظار شاہ اور دوسروں نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے لوگ محنت مزدری سے بال بچوں کے لئے روزی روٹی پیداکرتے ہیں اورسکول فیس جمع کرتے ہیں اور ہاسٹل کی بندش کے باوجود ان سے ہاسٹل فیسوں کی ادائیگی کا متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ والدین کا گزشتہ روز بونی میں ایک ہنگامی اجلاس بھی ہواتھا جس میں انہوں نے جنرل منیجرچترال وگلگت آغاخان ایجوکیشن سروس سے مطالبہ کیاہے کہ اس پرنظرثانی کی جائے اورموجودہ صورت حال کوپیش نظررکھتے ہوئے سکول اورہاسٹل فیسوں میں خاطرخواہ کمی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے چھٹیوں کے دوران نجی سکولوں کی فیسوں میں 20فیصداورمستحق طلباء کوسوفیصد رعایت کی تجویزدی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں