243

چترال۔ ایون۔ بمبوریت روڈ کو وفاق سے لیکرسی اینڈ ڈبلیو کی تحویل میں دینے کی منظوری

پشاور/ کابینہ نے چترال۔ ایون۔ بمبوریت روڈ کو وفاق سے لیکرسی اینڈ ڈبلیو کی تحویل میں دینے کی منظوری دیدی۔ مزید برآں کابینہ نے ڈائیریکٹر ہائیر ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے لئے پروفیسر تسبیح اللہ کی تقرری کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا دائرہ اختیار 10کروڑ روپے سے بڑھا کر بیس کروڑ روپے کرنے کی منظور دیدی۔ اب ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی بیس کروڑ روپے مالیت تک کے منصوبوں کی منظور ی دے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون کے مسودے پر غور و خوض کے بعد اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس مسودے کو مزید بہتر اور موثر بناکر منظوری کے لئے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کریگی۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں صوبائی وزراء سلطان خان، شوکت یوسفزئی، ہشام انعام اللہ اور اکبر ایوب شامل ہونگے۔ کابینہ نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی احمد حسین کے بھائی افتخار حسین شاہ اور ایم پی اے جمشید کاکا خیل مرحوم کے علاوہ کورونا سے شہید ہونے والے تمام فرنٹ لائن ورکز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں