257

گلگت سے مستوج تک نیٹکو بس سروس کو شروع کیا جائے..شندورایریا کنزرویشن اینڈ ویلفیئر ارگنائزیشن

چترال(نمائندہ آ ) شندورایریا کنزرویشن اینڈ ویلفیئر ارگنائزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سے مستوج تک نیٹکو بس سروس کو دوبارہ شروع کیا جائے۔گذشتہ سال دسمبر میں برف باری کی وجہ سے بس سروس بند ہوگئی تھی مئی2020ء میں راستہ کھلنے کے باوجود بس سروس کو جولائی کے مہینے میں بھی دوبارہ شروع نہیں کیا گیا اس سروس سے گلگت،گاہکوچ،گوپس،پھنڈر،لاسپور اور مستوج کے سینکڑوں مسافر ہر روز سفر کرتے ہیں اور نیٹکو کی یہ سروس کامیاب روٹوں میں شمار ہوتی تھی۔مسافروں نے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میرافضل خان سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سے مستوج تک چلنے والی نیٹکو (NATCO) بسوں کی سروس کو عوامی مفاد میں دوبارہ بحال کیا جائے مسافروں نے کمانڈر ایف سی این اے اور آئی جی فرنٹیئر کور سے اپیل کی ہے کہ بس سروس کے لئے روٹ پرمٹ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں