اپرچترال (نمائندہ )جمعرات کے روز شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپرچترال کے احکامات کی روشنی میں انڈر ٹریننگ اے سیز سیلم ایوبی اور نظر نادر نے تحصیلدار مستوج کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں، پبلک مقامات، ووڈ اسٹاک اور اڈوں کا دورہ کیا۔ دکانداروں اور اڈا مالکان کو قواعد وضوابط پر عملدرآمد کرنے اور ماسک اور گلوزکا استعمال ہر ممکن یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ عوام الناس کی طرف سے انتظامی آفیسران کے اس اقدام کو سراہا گیا۔ مذید برآں بونی میں 2 ووڈ اسٹاک کو SOPs کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا گیا۔
239