334

نصرت جبین نے ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلیفئر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ چترال کی حیثیت سے سنبھال لیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) نصرت جبین نے ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلیفئر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ چترال کی حیثیت سے سنبھال لیا جس سے قبل وہ صوبائی دفترمیں ڈپٹی ڈائرکٹر کے طور پر کام کررہی تھی۔ وہ اس سے قبل بھی اس اسامی پر دو سالوں رہ چکی ہیں اور چترال میں سوشل ویلفیر اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں میں اہم کردار اداکرتی رہی ہیں۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی چترال سے پہلی خاتون افسر ہیں۔

آپ نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر،اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے گزشتہ دو سالوں کے دوران اپنی کارکردگی کی بنا پر مختلف اداروں اور حکام سے تعریفی اسناد اور ایوارڈ وصول کرچکے ہیں۔ آپ نے معذور افراد کی فلاح وبہبود اور خصوصاً اسپیشل بچوں کی تعلیم میں متعدد اقدامات کئے تھے۔ انہوں نے ضرورت مند افراد کے لئے مقامی وسائل کو بروئے کار لاکر شیلٹر ہوم قائم کیا جس سے GHQہسپتال میں داخل مریضوں کے تیمار دار مستفید ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں