281

معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے چرون ، کوراغ ، جنالی کوچ اور بونی بازار کا  چیکیگ

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایت پر معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے چرون ، کوراغ ، جنالی کوچ اور بونی بازار کا  چیکیگ کیا اور کوڈ پروٹوکول کی پابندی کے لئے مختلف دکانوں ، ہوٹلوں ، ٹیلروں کی دکانوں اور عوامی مقامات کی جانچ پڑتال کی۔ ماسک پہننا + معاشرتی دوری) اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی فہرست ، اشیائے خوردونوش کی میعاد ختم ہونے اور خوردنی اشیا کے معیار کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی اور دکانوں ، ہوٹلوں اور ٹیلرز کے مالکان کو زیادہ چارجنگ ، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ سے بچنے کے لئے سخت انتباہ جاری کیا گیا اور حکومت خیبرپختونخواکی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی بھی پیروی کرتے ہوئے
ماسک ، سینیٹائزر اور دستانے بھی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں