270

انصاف ویلفیئر وِنگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاہد خان کا دورہ اپر چترال۔جامی اللہ ویلفیئر وِنگ اپرچترال کیلئے صدراورشہزادعلی جنرل سیکرٹری مقرر

چترال(ذکر محمد زخمی)اتوار12جولائی کوانصاف ویلیفئر ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاہد خان، سینئرنائب صدر سلطان حسین جنرل سکرٹری ارشاد حسین اور ایڈیشنل جنرل سکرٹری نابیگ ایڈوکیٹ کے ہمراہ کابینہ سازی انصاف ویلفیئر وِنگ اپر چترال کے سلسلے میں اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کا مختصر دورہ کیا۔جہاں پیرل ڈگری کالج بونی کے ہال میں اپر چترال ضلع کے ضلعی صدررحمت غازی،سینئرنائب صدر معراج خان،نائب صدر میر جمشید الدین، صدر تحصیل مستوج سردار حکیم،جنرل سکرٹری مستوج سید حبیب اللہ اور دیگر ارکان ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔تحصیل صدر سردار حکیم نے ابتدا کرتے ہوئے مہمانوں کو اپرچترال امد پر خوش آمدید کہا۔ابتدا میں تعارفی نشست ہوئی اس کے بعد تحریکِ انصاف اپر چترال کے اندرونی مسائل زیر بحث رہی۔ جس میں اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر سرِ فہرست تھی۔گفتگو میں شریک تمام اراکین کا گلہ اور خدشہ تھا کہ اپر چترال کابینہ کے نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر سے پارٹی کے وقار اور مقبولیت کو شدید نقصان پہنچ رہی ہے۔یہاں کوئی زمہ داری سے کردار ادا کرنے سے قا صر ہے۔جب تک کابینہ کی نوٹیفکیشن نہیں ہوگی پارٹی فعال کردار ادا نہیں کر سکتا اس لیے بالائی زمہ داروں سے نوٹیفکیشن کرایا جائے۔ میٹنگ میں موجودتحصیل مستوج کے جنرل سکرٹری سید حبیب اللہ نے اپنی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شروع سے تحریکِ انصاف پر قابض ہیں اُنہوں نے پارٹی کے لیے کچھ نہیں کیے ہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں۔وہ علاقے میں پارٹی کی فعالیت کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہیں۔ وہ اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں ان کے ثبوت ہمارے پاس ہیں اور یہ ہی لوگ اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن کی راہ میں حائل ہیں لہذا پارٹی کے بہتر مفاد کے پیشِ نظر اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کی جائے تاکہ ورکر اطمینان سے پارٹی کے بہتری کے لیے کردار ادا کر سکے۔بعد میں ویلفیئر وِنگ ملاکنڈ کے سینئر نائب صدر سلطان حسین اور جنرل سکرٹری ارشاد حسین نے بھی خطاب کی اور پارٹی کو ہر قسم منظم اور فعال کرنے اور مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔آخر میں صدر ویلفیئر وِنگ ملاکنڈ ڈویژن شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویلفیئر وِنگ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وجود میں آئی ہے جس کا مقصد معاشرے کی انتہائی نادار اور غریب طبقے کی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل میں معاونت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریکِ انصاف کا ہر ورکر بااختیار ہے۔اور اختیارات دوسروں سے مانگنے کے بجائے خود کو با اختیار بنادیں۔اُنہوں نے کہا کہ ورکر کے رائے کا احترام تحریکِ انصاف میں ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان ہمیشہ ورکرز کی رائے کو اہمیت دی ہیں اور دیتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی دورہِ چترال میں اس بات کو شدت سے محسوس کیا کہ اس وقت اپر اور لوئیر چترال میں سب سے اہم مسئلہ انٹرنیٹ کا ہے۔جس سے ہمارے بچوں کی مستقبل اور قیمتی وقت ضائع ہورہی ہے۔ اس وقت کرونا کی بنا تعلیمی ادارے بند اور بچے سارے آن لائن کلاسیں لے رہے ہیں۔ اس لحاظ سے ہمارے بچوں کی مستقبل خطرے میں پڑی ہے۔ اس لیے ہمارے ترجیح ہو گی کہ اولین فرصت میں بالائی حکام سے رابطے کرکے اس مسئلہ کوجلد از جلدحل کراسکے۔انہوں نے علاقے میں ناقص انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ نااہل حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے چترال میں انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پرہے۔انہیں بہتر بنانے میں حکومت، وقت سنجیدہ ہے۔انہوں نے ورکروں کے خدشات دور کرنے کا وعدہ کیا ساتھ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ جلد ازجلد اپر چترال میں انصاف ویلفیئر وِ نگ کی کابینہ ترتیب دینے کی ہدایت دی۔ اور اس کام کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی جو بعد میں اتفاقِ رائے سے جامی اللہ کو ویلفیئر وِنگ اپرچترال کیلئے صدراورشہزادعلی کوویلفیئروِنگ اپرچترال کے لیے جنرل سکرٹری مقرر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں