424

ہلالِ احمر کی خدمات قابل ِ ستائش ہیں، اْمید رکھتے ہیں کہ آنے والے دِنوں میں بھی کروناکے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گا/سیٹلمنٹ افیسرچترال فدالکریم

چترال (ڈیلی چترال)ہلال احمر پاکستان نے کروناوائر س کے خلاف حفاظتی تدابیر،اس سے بچاؤاورآگاہی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سمیت دیگر 7مقامات پر ہاتھ دھونے کیلئے پانی کی ٹینکیاں،واش بیسن اور صابن بھی ر کھنے کا اہتمام کیا ہے۔پیرکے روزاسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال آفس کے باہرہاتھ دھونے کے لئے پانی والی ٹینکی اور واش بیسن نصب کر دئیے گئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ افیسرچترال فدا الکریم نے کہاکہ ہلالِ احمر کی اِس حوالے سے خدمات قابل ِ ستائش ہیں اور ہم اْمید رکھتے ہیں کہ آنے والے دِنوں میں بھی ہلالِ احمر طبّی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ کرونا وائرس کے مقابلے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت ایس اوپیزپرسختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ماہرین کے تجربات سے مستفید ہو کر عوام الناس میں کرونا وائرس کیخلاف ہلالِ احمر کے رضاکاروں کی بدولت احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری پاکستان ہلال احمرچترال شیرنبی نے کہاکہ کروناکے روک تھام اور حفاظتی تدابیرکو مددنظررکھتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال سمیت 7 پبلک مقامات پرہاتھ دھونے کے لئے پانی والی ٹینکی اور واش بیسن نصب کر دئیے گئے ہیں اور ساتھ ہی بینرز بھی لگائے گئے ہیں جن پر تحریر کیاگیا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ اس موذی وائرس کو شکست دی جاسکے اور اس مہم سے پیدیل چلنے والے مسافروں اورہسپتال آنے والے حضرات کوباربارہاتھ دھونے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل دروش،چترال اوربونی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کیلئے N-95ماسک، پرسنل پروٹیکشن کِٹس اوردیگر پی پی سی کی فراہمی کئے ہیں۔وائرس کے پھیلنے سے بیماری کے ساتھ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مناسب انتظامات ضروری ہے۔انہوں نے ٹی ایم اے اسٹاف چترال کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان سات مقامات پرانسٹالیشن اورپانی بھرمیں بھرپورمددکی۔انہوں نے مزیدکہاکہ گذشتہ دومہینوں سے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں ہلال احمرکی جانب سے اسکریننگ کا عمل شروع کیاہے اوراگست کے آخرتک جاری رہے گا۔اس موقع پرایڈمن ہلال احمرچترال کمال الدین اوردیگراسٹاف بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں