302

چترال پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

چترال(چ،پ) چترال پولیس نے ڈی پی او عبدالحئی کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کاروائی تیز کردی ہے۔ ایسی ہی ایک کاروائی کے دوران گرم چشمہ پولیس نے پرابیگ کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران مسمیٰ شیرین خان ولد چوڑاک کے گھر سے 15539گرام افیون برآمد کرکے ملزم شیرین خان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے شعبہ انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ چترال میں تعینات ہونے والے ڈی پی او عبدالحئی نے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کو کاروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں