294

چترال پریس کلب کا ایک وفد صدر ظہیر الدین کی قیادت میں چترال کے نو تعینات شدہ ڈی پی او عبدالحئ سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات

چترال۔(نمائندہ) چترال پریس کلب کا ایک وفد صدر ظہیر الدین کی قیادت میں چترال کے نو تعینات شدہ ڈی پی او عبدالحئ سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے اپنے ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مسائل اور جرائم کی نشان دہی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور چترال کے صحافی اس سلسلے میں مثبت کردار کے حامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں