317

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات . مستوج بازار میں گران فروشوں اور ناقص اشیاء خوردنوش رکھنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی سے)عوام کی جانب سے گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش بھیجنے والوں کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مستوج بازار میں گران فروشوں اور ناقص اشیاء خوردنوش رکھنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی۔ متعدد قانون شکن عناصر کو جرمانے کئے گئے اور انہیں آئندہ کے لئے اس طرح کے کاروبار سے باز رہنے کے حوالے سے وارننگ دئیے گئے۔ تمام کاروباری حلقوں کو آگاہ کیا گیا کہ غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت کرکے انسانی قیمتی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہونگے۔اس لئے ائیندہ اشیاء

خوردنوش کے حوالے سے انتہائی احتیاط برتنی ہوگی۔اُن کے ساتھ اے اے سی معظم خان اور تحصیلدار مستوج بھی موجود تھے۔ موقع پر موجود لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا۔اُنہوں نے جملہ عوام الناس سے گزارش کی کہ ایک بہترین اور زمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے ان قانون شکن اور انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کی نشاندہی کریں اور بروقت انتظامیہ کے آفیسران کے نوٹس میں لائیں تاکہ ان افعال کی جلد از جلد تدارک ہوسکے۔ اورشکایات کی صورت میں ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔0943-470025/ 0943-470355

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں