524

فارماسیوٹیکل کمپنی نے چور دروزاے سے قیمت بڑھائی،سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نےمتعلقہ حکام کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئےکارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑکاکہنا ہے کہ ڈرگ پالیسی کے بغیرادویہ سازکمپنیاں قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتی تھیں،فارماسیوٹیکل کمپنی نے چور دروزاے سے  قیمت بڑھائی اورعدالت کواستعمال کیا۔سینیٹر سجادحسین طوری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےنیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کوارڈنیشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیئرمین سینیٹرسجادحسین طوری نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کاتعین حقائق کو سامنے رکھ کر کیا جائے اور عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان ادویات کا متبادل ڈھونڈا جائے اور اس سلسلے میں عوام کو بھی آگاہ کیا جائے۔اراکین کمیٹی نے اس مسئلے پر کھل کر اپنی رائے دی اور حالیہ اضافے کو نا مناسب قرار دیا۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ  ادویات کی قیمتوں میں  8 فیصد سے  زیادہ اضافہ نہیں کیا جا سکتا ،ڈر گ پالیسی کے بغیر   ادویہ ساز کمپنیز   قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتی تھیں ، قیمتوں میں  اضافہ  سندھ ہائیکورٹ  کے  حکم  پر ہوا ،اس صورتحال میں  ڈرگ ریگولیٹری  اتھارٹی  کیا کر سکتی  ہے۔سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں  اضافے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں