230

علاقہ موڑکہو میں پالمتی دراسن اور گنبد سہت کے مابین طویل پانی کا تنازعہ افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیا گیا۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی سے )اپر چترال کے علاقہ موڑکہو میں اہالیان پالمتی دراسن اور اہالیان گنبد سہت کے مابین طویل عرصے سے جاری پینے کے پانی کا تنازعہ باہمی رضامندی اور افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیا گیا۔۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/تورکہو نے محکمہ پبلک ہیلتھ، ایس،ایچ،او تھانہ موڑکہو اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر متنازعہ جگہ کا دورہ کیا اور تقریباً 80 گھرانوں کے پینے کے پانی کا تنازعہ جوکہ طویل عرصے سے حل نہیں ہورہا تھا کو تمام سٹیک ہولڈرز کی رضامندی، باہمی افہام وتفہیم اور ایک تحریری معاہدے کے تحت طویل گفت و شنید کے بعدحل کیا گیا۔ معاہدے کے تحت دونوں فریقین/گروہوں کے لوگ اس پینے کے پانی سے مستفید ہوسکیں گے۔ اور اسی طرح ان کے آپس کا باہمی رنجش اور چپقلش ائندہ کے لئے ختم ہوگیا۔ دونوں فریقین نے اے،اے،سی کے کاوشوں کو سراہا اور طویل عرصے سے ان کے مابین جاری رنجش اور تنازعے کو حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ایڈیشنل اے سی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں