429

ڈی پی او چترال عبدالحی خان (پی ایس پی) کاوادی کیلاش بمبوریت کا سرکاری دورہ

چترال/ڈی پی او چترال عبدالحی خان نےکالاش ویلی بمبوریت کا سرکاری دورہ کرکے علاقہ بمبوریت میں واقع پولیس سٹیشن کا معائینہ کیا۔ ایس اچ او بمبوریت نے ڈی پی او چترال کو پولیس سٹیشن بمبوریت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تھانہ کے معائنہ کے بعداُنہوں نے علاقہ کے مشران سے ملاقاتیں کی۔
اُنہوں نے عوامی فورم میں شرکت بھی کی جہاں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اموروزیر زادہ نے اُنہیں خوش آمدید کہا اور اہلیان علاقہ کو درپیش مسائل کے بارے میں اُنہیں آگاہ کیا۔ ڈی پی او لوئر چترال عبدالحئی نے پولیس سے متعلق مسائل بھی سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں