318

تورکہو جانے والی سوزوکی نشکو پل کے قریب دریائے موڑکہو میں گرنے سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق ایک زخمی

چترال(  محکم الدین ) تورکہو جانے والی جمنی سوزوکی نشکو پل کے قریب دریائے موڑکہو میں گرنے سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے  چار افراد جان بحق ایک زخمی ہو گئے ۔ جان بحق ہونے والوں میں ماں ، بیٹا ،بیٹی اورڈرائیور شامل ہیں  ۔ ماں اور بیٹی کی لاش دریائے موڑکہو سے بر آمدکی گئی ہے ۔ بیٹا اور ڈرائیورکے لاش کی تلاش جاری ہے ۔  تفصیلات کے مطابق چترال کے  ممتاز شاعر و ادیب ذ اکر محمد زخمی کےچھوٹے  بھائی شراف الدین  اپنی بیوی ، بیٹا ،بیٹی کو لے کر  جمنی سوزوکی میں استارو کے خراب سڑک کی بجائے متبادل موڑکہو روڈ سے ہوتے ہوئے چترال سے تورکہو جا رہاتھا ۔ کہ نشکوہ پل کے قریب گاڑی چڑھائی نہ چڑھ سکا ۔ اور واپس ہو کرکئی فٹ نیچے دریا میں گر گیا ۔ جس کے نتیجے میں شراف الدین زخمی جبکہ اس کی بیوی ، بیٹا ، بیٹی اور ڈرائیور منیر احمد جان بحق ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیوی اور بیٹی کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے ۔ جبکہ بیٹے اور ڈرائیور کے لاش کی تلاش جاری ہے ۔ شراف الدین زخمی ہیں ۔ جن کو بچانے کی کوشیشیں جاری ہیں ۔ واضح رہے ۔ کہ استارو پل کے ٹوٹنے کے بعد تورکہو روڈ انتہائی خطرناک روڈ بن گیا ہے ۔ ا س لئے تورکہو جانے والے زیادہ تر مسافر موڑکہو کے راستے سفر کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اس لئے  فیملی نے بھی جانی تحفظ کی خاطر اس روڈ کا انتخاب کیا ۔ لیکن ان کو یہ نہیں معلوم تھا ۔ کہ قدرت کو ان کایہ سفر منظور نہیں  ۔ اور وہ حادثے کا شکار ہو گئے ۔ جس سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد جان بحق ہو گئے ۔  اور خاندان کا سربراہ شدید زخمی ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں