281

اللہ تبارک وتعالیٰ ذکرمحمدزخمی اوراہل خانہ کوآزمائش کی اس گھڑی میں صبرجمیل عطا فرمائیں /سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ممبرصوبائی اسمبلی چترال سیدسردارحسین شاہ نے صدرپریس کلب اپرچترال، ممتاز شاعر و ادیب ذ کر محمد زخمی کے چھوٹے بھائی شراف الدین کاشفی کے بیوی، بیٹا،بیٹی اورڈرائیور کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیاہے اوردعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی آگے کی منازل کو آسان فرماکر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائیں اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین۔اورشراف الدین کاشفی کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں