463

گولن گول ہائیڈل پاور سٹیشن.صفائی کا کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔..ترجمان

اسلام آباد /گولن وادی میں گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے شدید سیلاب کے باعث ایمرجنسی صورت حال میں گولن گول ہائیڈل پاور سٹیشن کو بند کر دیا گیا، صفائی کا کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ پاور ہاؤس مکمل طور پر محفوظ ہے تاہم گولن دریا پر واقع ویئر ہاؤس میں سیلاب کے ساتھ آنے والے بڑے بڑے پتھراور ملبہ جمع ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گولن وادی میں پل اور سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ صورت حال معمول پر آنے پر ویئر ہاؤس کی صفائی کے لئے بھاری مشینری سائٹ پر پہنچائی جائے گی اور صفائی کے بعد پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت پاور ہائوس بند کیا گیا۔ اس وقت 16 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں