294

ڈی پی او چترال کا ارندو کے تھانہ کا معائنہ اور علاقہ عمائدین سے ملاقات

چترال(نمائندہ   ) ڈی پی او چترال عبدالحئی خان (پی ایس پی) نے بارڈر ایریاعلاقہ ارندو میں تھانہ ارندو کا معائنہ کیا۔اس کے بعد اُنہوں نے علاقہ کے معتبرات سے ملاقات کرکے علاقے کے بارے میں ان کے مسائل سُنے۔ اُنہوں نے پولیس سے متعلق مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ بارڈر ایریا کا دورہ بھی کیا۔ تھانہ میں موجود پولیس اسٹاف کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تھانہ کے سیکورٹی انتظاما ت کا جایز ہ لیا۔ علاقہ میں منشیات کی روک تھام اور مفر رو ران کی گر فتا ری کے حوالے سے ایس ایچ او کو خصو صی ٹاسک دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں