334

پارٹی کارکنان عوامی رابطے کی مہم میں بھرپور حصہ لے کر چترال کو اےاین پی کا گڑھ بنادیں/حدیجہ بی بی /الحاج عیدالحسین

چترال۔عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی اورضلعی صدر الحاج عیدالحسین نے پارٹی کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی رابطے کی مہم میں بھرپور حصہ لے کر چترال کو اےاین پی کا گڑھ بنادیں کیونکہ موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور لوگ فخر افغان باچا خان کی اس پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ چترال میں پارٹی کی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اےاین پی کے دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے تھے اور چترال کے قدر دان اور احسان شناس عوام کے پاس جا کر انہیں اس پارٹی کے پرچمع کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تنظیم سازی سمیت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور انہیں ذمہ داریوں کی تفویض کا کام بھی مکمل ہوا۔ انہوں نے 26 جولائی کو پارٹیص کی سب یوم تاسیس کے موقع پر گھروں، بازاروں اور گاڑیوں کو سرخ جھنڈوں سے سجانے کی بھث ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں