308

سینٹرمولانا عطاء الرحمن صوبائی امیر اپرچترال آمد کے موقعے پر درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت جمعیت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

چترال(نمائندہ  ) مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت جمیعت علماء اسلام  اپرچترال  میں شمولیت اختیار کی صوبائی قیادت سینٹرمولانا عطاء الرحمن صوبائی امیر مولانا عطا الحق درویش ناظم عمومی اور مفتی فضل غفور   صوبائی نائب امیر اپرچترال آمد کے موقعے پر درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت جمعیت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی  امیر مولانا شیر کریم شاہ  اور ضلعی کابینہ تحصیل اور یو سی أمرا اور نظماء اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے موجودگی میں اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام اپرچترال میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر صوبائی امیر نے ان کو علماء حق کے ساتھ شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں