90

خدائی خدمت گار باچا خان کا فلسفہ عوامی خدمت صوبے کے گوشے گوشے میں پہنچایا جائے گا۔ اے این پی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی

چترال ایکسپریس)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے کہا ہے کہ اے این پی کی 34واں یوم تاسیس 26 جولائی کو اس عہد کے ساتھ منائی جائے گی کہ خدائی خدمت گار باچا خان کا فلسفہ عوامی خدمت صوبے کے گوشے گوشے میں پہنچایا جائے گا۔ صوبائی کابینہ کی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دن پارٹی کے کارکنان، تمام ذمہ داران، پی ایس ایف اور پختون یوتھ کے جوشیلے جوانان، ملگیری ڈاکٹران،وکلاء اور اساتذہ قریہ قریہ گاؤں گاؤں اپنے گھروں،دفتروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر لال جھنڈے لہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی۔محروم اور مظلوم طبقے کی موثر آواز بن کر اُبھری ہے اور صوبہ کے حقوق حاصل کرنے کی تاریخ رقم کی اور اب خان اسفندیار ولی خان اور ایمل خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Print Friendly, PDF & Email