352

سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا عامر لطیف نے ہفتے کے روز چترال اور گولین کا دورہ کیا

چترال (نمائندہ ) سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا عامر لطیف نے ہفتے کے روز چترال کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ڈی سی آفس میں مختلف محکمہ جات کے افسران سے گولین میں گزشتہ دنوں گلیشیائی جھیل کے پھٹنے سے آنے والی سیلاب کے نتیجے میں انفراسٹرکچر وں کی بحالی کے بارے میں بریفنگ لے لی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اکتوبر تک انفراسٹرکچروں کی بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مزید تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈی سی چترال نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ اس سے قبل سیکرٹری ریلیف متاثرہ گاؤں کو ضلعے کے دیگر حصوں سے ملانے والی را بطہ سڑک کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور اس کی جلد بحالی کی تاکید کردی۔ بعدازاں وہ ریسکیو 1122کے ضلعی دفترکا وزٹ کیاجہاں ڈسٹرکٹ افیسر نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ریسکیو 1122کا چاق وچوبند دستے نے سیکرٹری ریلیف کو سلامی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں