365

کمراٹ مداکلشٹ چترال چیئر لفٹ لگانے کے بجائے چکدرہ چترال ایکسپریس وے دو رویہ روڈ بنائی جائے۔ایم این اے مولاناچترالی

چترال سے قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے کمراٹ مدکلشٹ چیئر لفٹ کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کمراٹ مداکلشٹچترال چیئر لفٹ لگانے کے بجائے چکدرہ چترال ایکسپریس وے کے نام سے دو رویہ روڈ بنائی جائے تاکہ سیاح اپنی ہی گاڑیوں میں پورے ضلع چترال اور لوئراوراپر کی سیاحت کرسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ کورین ایگزائم بینک نے چکدرہ چترال روڈ کے لئے تقریباًسترہ ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت مزید 17ارب روپے مہیا کرکے چکدرہ روڈ کو چترال ایکسپریس وے کے نام سے دورویہ بنائے جس سے ضلع باجوڑ،دیر لوئر،دیر اپر،چترال لوئر،چترال اپر اور چترال سے ملحق گلگت بلتستان کوبہتر روڈ کی سہولت میسر ہوگی۔اسی طرح سیاح دیر اورچترال سے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک باآسانی سفر کرسکیں گے۔اس سلسلے میں این ایچ اے کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی،بجائے اسکے کہ کمراٹ مدکلشٹ چترال چیئرلفٹ کے فزیبلیٹی رپورٹ پر پیسہ ضائع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں