329

پی پی پی ضلع چترال کی اہم میٹنگ، مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر مسائل کے حوالے سے 17آگست کو بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ

چترال ایکسپریس)پیر27جولائی کو مرکزی دفتر پی پی پی ضلع لوئر چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کی ضلعی کابینہ،تحصیلز اور دیگر وینگز(پی ایل ایف،پی وائی او،پی ایس یف،لیبر ونگز اور سینئر جیالے ورکروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔جس کی صدارت سابق صوبائی وزیر ضلعی صدر لوئر چترال سلیم خان نے کی۔میٹنگ میں پارٹی کے اندر تنظیمی امور اور ضلع چترال کے اندر مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک بڑا جلسہ کرنے پر مشورہ کیا گیا اور متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ بہترین تیاری کے بعد 17آگست کو چترال میں ایک شاندار جلسہ کیا جائیگا۔اس سلسلے میں پارٹی کے تمام عہدیداروں اور زمہ داروں کوٹاسک دیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ میٹنگز میں تمام عہدیداروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تین میٹنگ میں غیر حاضر رہنے والوں کو شوز کاز نوٹس دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں