314

عوامی نیشنل پارٹی ..ضلعی سطح پر کمیٹی سربراہی سید شوکت حسین بحیثیت چیئرمین

چترال(نمائندہ )عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ،ممبران اور سینئر کارکنان کا ایک مشترکہ اجلاس بمقام سیدآباد گذشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ طورپر طے پایا کہ پارٹی کی نچلی سطح پر موجود تنظیمات کو فعال اور متحرک بنانے اور جہاں تنظیم موجود نہ ہو وہاں نئی تنظیم تشکیل دینے کے لئے ضلعی سطح کا ایک کمیٹی بنایا جائے۔اس تنظیم کی سربراہی سید شوکت حسین بحیثیت چیئرمین کرینگے۔   اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی،شیر آغا مولدہ چترال ٹاون،آزاد علی شاہ بلچ،میرعباداللہ چیوڈک،فضل حسین جنگ بازار پائین،سید مسرت جان،سوئیر دروش،غلام احد دروش،میر محمد عالم دروش،صوبیدار عبدالرشید دروش،خدیجہ بی بی دروش،سید عباس جان سوئیر دروش،عمران حسین،مستجاپندہ چترال،شجاعت علی خان،جغور اور سکینہ دنین چترال اس کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں