220

مذہبی اقلیتی برادری نے کوویڈ-19 کے دوران انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ایم پی اے وزیرزادہ چترال

چترال (محکم الدین )معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیرذادہ سےچرچ آف پاکستان، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اقلیتی برادری کے فلاح و بہبود پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر زادہ نے کہا ہے کہ مذہبی اقلیتی برادری نے کوویڈ-19 کے دوران انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے یہاں تک کہ مذہبی اقلیتی برادری نے اپنے مذہبی عبادت گاہ جن میں چرچ، گوردوارے، مندر اور ٹیمپلز وغیرہ شامل ہیں کو کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر بند رکھا ہے اور مذہبی تہواروں میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتی برادری کے اس اقدام پر صوبائی حکومت اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان مذہبی اقلیتی برادری کے کرونا کے حوالے سے حکومت دوست اقدامات پر ان کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ مذہبی اقلیتی برادری کرونا بیماری کے مکمل خاتمے تک اس طرح ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اپنے کمیونٹی کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔ وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں اقلیتی برادری نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ اور کرونا بیماری کے دوران اقلیتی برادری کے طبی اور دیگر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے عملہ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا مذہبی اقلیتی برادری کے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی بدولت ہی اقلیتی کمیونٹی کرونا بیماری سے زیادہ تر محفوظ رہے ہیں۔کیونکہ کرونا بیماری کے دوران اقلیتی برادری کے مذہبی لیڈروں نے بھی بہت مثبت کردار ادا کیا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ وہ آگے بھی اسی طرح کردار ادا کرتے رہینگے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان اقلیتی کمیونٹی کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔اس موقع پر چرچ آف پاکستان، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز نے صوبے میں اقلیتی برادری کے لئے ہاؤسنگ سکیمز، اور روزگار سکیمز کے اجرا پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور معان حصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں بشپ سرفراز پیٹرز نے معاون حصوصی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں