375

یونیورسٹی اف چترال کے ملازمین کو بے روزگار کرنا سخت ناانصافی ہے پی پی پی چترال اس ظلم و نا انصافی کے خلاف ہر فورم میں آواز اٹھائیگی۔سلیم خان

چترال /سابق صوبائی وزیر پی پی پی لوئر چترال کے ضلعی صدر سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ با خبر ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی اف چترال کے 80 ملازمین کے کنٹرکٹ کو ختم کرکے ان کے گھروں کا چھولا بوجایا جارہاہے اگر یونیورسٹی اف چترال کے انتظامیہ نے ملازمین کے معاشی قتل کا پروگرام بنایا تو پیپلز پارٹی چترال اس ظلم و نا انصافی کے خلاف ہر فورم میں آواز اٹھائے گی۔اُنہوں نے کہا اکثریت ملازمین سابقہ کیمپس یعنی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی عبدالوالی خان سب کیمپس یونیورسٹی سے تعلق رکھتے تھے اور سات اٹھ سالوں سے ان اداروں کے ساتھ تعلیمی میدان میں خدمت سر انجام دچکے ہے ان میں سے اکثر کا تعلق غریب خاندانوں سے ہیں لہذا پی ڈی یونیورسٹی اف چترال، وزیربرائے ہائیرایجوکیشن خیبر پختونخواہ اور گورنر خیبرپختونخواہ سے اپیل ہے کہ یونیورسٹی اف چترال کے تمام ملازمین کو مستقل کرکے ان کو بے روزگاری سے بچایا جائے۔اگر ایسا نہ ہوا تو پیپلز پارٹی چترال ان متاثرہ ملازمین کے لیے باظابطہ طور احتجاج کرئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں