216

چترال مروئے بالا میں چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

چترال سے 43کلومیٹر دور بونی روڈ پرواقع گاؤں مروئے بالا میں بئینی کے مقام پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا جس کی وجہ ابتدائی طور پر معمولی گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے جوکہ بچوں کی وجہ سے پیدا ہوا۔  ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان نے بتایاکہ پیر کے روز حاجی بیگ کا اپنے بڑے بھائی شیر محمد کے ساتھ معمولی بات پر تکرار شروع ہوئی جس نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچانے پر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ انہوں نے تکرار کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ غیر شادی شدی بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے معصوم بچے کا بستر پر پیشاب پرغصے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email