812

سابق گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ المعروف براندیسو شاہ صاحب مختصر علالت کے بعد منگل کے صبح اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے

چترال (ڈیلی چترال نیوز) سابق گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ المعروف براندیسو شاہ صاحب مختصر علالت کے بعد منگل کے صبح اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 87سال کے لگ بھگ تھی۔ وہ اپر چترال میں انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ان کے ساتھ عقیدت کا رشتہ رکھتے تھے۔ وہ بونی کے قریب جنالی کوچ گاؤں میں جاگیر کے بھی مالک تھے۔ ان کی وفات کی خبر سن کر اپر چترال میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ درین اثناء سابق ایم پی اے اور پی پی پی کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے سید سردار حسین شاہ اورڈیلی چترال آن لائن نیوز گروپ نے پیر کرم علی شاہ کے وفات پر ان کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں