269

آمیراللہ خان یفتالی اور اس کی خاندان کی جانب سے سابق گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ(مرحوم) کی رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار

چترال/آمیراللہ خان یفتالی لاسپور ہرچین اور اس کی خاندان کی جانب سے سابق گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ(مرحوم) کی اچانک رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔آمیر اللہ خان یفتالی نے اپنے خاندان و اپنے قبیلے سمیت ایک مشترکہ تعزیتی پیغام میں پیر سید کرم علی شاہ کی گلگت بلتستان سمیت چترال کے لئے کیے گئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جدائی تاحیات ہمارے ساتھ لحد تک رہے گا۔مگر ان کی بہتریں انسانی خدمات تاحیات زندہ رہیں گے۔وہ انسانیت سے محبت کرنے والا ہستی تھا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواہر رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے

۔پیر سید کرم علی شاہ مرحوم کے صاحبزادوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں یفتالی خاندان نے اس بات کی اُمید ظاہر کی کہ اپنے مرحوم بابا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے صاحبزادے اپنے خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گلگت بلتستان اور چترال کی عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں