290

لواری ٹنل کراس کرنے کے بعد اترائی میں اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گیا

چترال ( محکم الدین) مردان سے چترال آتے ہوئے ایک ٹرک نمبر جی ایل ٹی 2597 لواری ٹنل کراس کرنے کے بعد اترائی میں اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گیا ۔ جس سے ٹرک بہت نقصان پہنچا۔ اس حادثے میں کنڈیکٹر قاسم معمولی زخمی ہوا۔ جبکہ ڈرائیور وصال محمد محفوظ رہا ۔ ڈرائیور نے بتایا ۔ کہ ٹرک کیلا سے بھرا ہوا تھا ۔ جب چھوٹا ٹنل کراس کرنے کے بعد مجھے بریک کےاستعمال کی ضرورت پڑی ۔ تو بریک پائپ لیک تھا ۔ جس کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہوا ۔ تاہم میں نے ٹرک بہت تیز رفتار پکڑنے سے پہلے اسے سڑک کے ڈرین کی طرف موڑ دیا ۔ جس کی وجہ سے ٹرک ڈرین میں گر کر الٹ گیا ۔ اور حادثے میں کنڈیکٹر قاسم معمولی زخمی ہوا ہے ۔ زخمی کو بعد آزان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش روانہ کردیا گیا۔ چترال پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں