537

دوستی ویلفیئرآرگنائزیشن خیبرپختونخوامیراگھرمیراسکول پروگرام کے تحت چترال کے مغلاندہ،کریم آباد،کوراغ،پاوریارخون اوردیگرعلاقوں میں 300وائٹ بورڈ تقسیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز)دوستی ویلفیئرآرگنائزیشن خیبرپختونخوامیراگھرمیراسکول پروگرام کے تحت چترال کے مغلاندہ،کریم آباد،کوراغ،پاوریارخون اوردیگرعلاقوں میں 300وائٹ بورڈ تقسیم کئے جسے تقربیاً1100کے قریب طلباء وطالبات استفادہ حاصل کریں گے۔اس موقع پردوستی ویلفیئرآرگنائزیشن خیبرپختونخواکے فنانس افیسرامیتازخان،رضاء کارکواڈینٹرمحمدخلیل،کمیونکیشن افیسر مصطفی، ایڈمنسٹریٹر دوستی سکول چترال و پرنسپل دوستی سکول پاؤر شریف خان اوردوسروں نے کہاہے کہ دوستی ویلفیئرآرگنائزیشن خیبرپختونخوا ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے عالمی وباء کروناوائرس کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی نظام درہم برہم ہوتا جارہاے جو بچوں کے مستقبل کاسوال ہے۔اس مشکل گھڑی میں دوستی ویلفیئرآرگنائزیشن صوبے بھرمیں “میرا گھر میرا سکول پروگرام”کے تحت بچوں کو وائٹ بورڈ کے زریعے گھر پر تعلیم مہیا کر رہا ہے۔جس سے ہزاروں بچے مستفید ہو ں گے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے چترال کے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں 300وائٹ بورڈ تقسیم کئے جسے تقربیاً1100کے قریب طلباء وطالبات استفادہ حاصل کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصدکرونا وائرس کے باعث سکولوں کی بندش سے متاثرہ بچوں کے تعلیمی سرگرمیوں کافروغ ہے۔کرونا وبا کے خطرے کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں بچے پڑھائی جاری رکھیں گے ۔ادارہ طلباء وطالبا ت کوتعلیمی ماحول مہیاکرنے کی کوشش کی ہے۔یقینا طلبا و طالبات اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں کے بیشتر طلبہ وطالبات کمپوٹر،لیب ٹاپ یا ڈسک ٹاپ کمپیوٹر اور وائی فائی انٹر نیٹ کی سہولت سے بھی محرو م ہیں،اُن کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے دوستی ویلفیئرآرگنائزیشن خیبرپختونخوامیراگھرمیراسکول پروگرام کے تحت بچوں کے والدین میں وائٹ بورڈ تقسیم کئے اورمزیدبہتربنانے کے لئے غورکیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں