Site icon Daily Chitral

پرویز مشرف کے چوتھی مرتبہ نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالت نے پرویزمشرف کے دو ضامنوں کی ضمانتیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔پرویز مشرف کی جانب سے طبی بنیادوں پر عدالت میں پیشی سے مستقل استثنیٰ کی درخواست عدالت نے مسترد کردی ۔ جبکہ پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہےکہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔یاد رہے کہ پرویز مشرف غازی عبدالرشید قتل کیس میں 55 سماعتوں کی دوران ایک مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔جس پر انکے خلاف چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

Exit mobile version