283

لاسپور،رامان ہرچین پل کی مرمت کے حوالے سے ہرچین میں جلسہ کا انعقاد،20آگست تک کام شروع نہ کرنے کی صورت میں شندور روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

لاسپور/وادی لاسپور کے عوام نے رامان ہرچین پل مرمت کے حوالے سے ہرچین میں ایک جلسہ منعقد کیاجس میں سیاسی رہنماوں سمیت لاسپور کے مختلف علاقوں کے نمائندوں نےشرکت کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے حکام بالا کو بار بار مذکورہ پل کی مرمت کے حوالے سے درخواست دی مگرافسوس کا مقام ہے کہحکام بالا اس عوامی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں اپر چترال کے کئی علاقوں میں بوسیدہ پلوں کے دریا برد ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے۔اگر رامان ہرچین پل کو سنجیدہ نہیں لیا گیا اور اگر کو ئی حادثہ پیش آیا تو اس کی زمہ داری ضلعی انتظامیہ اپر چترال پرعائد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ اگر 20 آگست تک رامان ہرچین پل کی مرمت کے سلسلے میںضلعی انتظامیہ نے کوئی لالحہ عمل اختیارنہیں کیاتو شندور روڈمکمل طور بلاک کیا جائیگااور عوام اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔جلسہ سے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ظلفی ہنر شاہ،چیر گوڑی وزیرخان،سہروادی خان،شیر اعظم ہرچین،شریف دل ممبر،آمان خان رامان اور غلام حیدر ودیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں