309

جے یو آئی یوسی تریچ کے ارکان کا اپرچترال کے امیرمولاناشیرکریم شاہ اور ضلعی کابینے پر مکمل اعتماد کا اعلان، مفتی آمین اور سعید لال کی بھرپور مذمت

اپرچترال(نامہ نگار)گذشتہ روزجمعیت علماء اسلام  یوسی  تریچ کااہم اجلاس یوسی امیر قاری شاہ ولی کے زیرصدارت نشکوہ میں مولانا محی الدین کے رہائشگاہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز قاری عبدالغفور کے تلاوت قرآن مجید سے شروع کیا گیا بڑی تعداد میں کارکنان ضلعی عمومی کے ممبران۔تحصیل۔یوسی کے ذمہ دار ان زیزدی سے بالائی تریچ تک نے شرکت کی
اجلاس میں ضلعی امیر اور کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ ان کی محنت اور کوششوں سے بڑی تعداد میں لوگ مختلف پارٹیوں سے جمعیت علماء اسلام میں شامل ہورہے ہیں کابینہ کی محنتوں کو سراہا گیا
اجلاس میں تمام ارکان نے شاگرام کے مفتی آمین اور سعید لال کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افراد قبیح فعل کا مرتکب ہوکر کسی اور کے اشارے پر ناچتے ہوئے علماء کرام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں اور تمام کارکنوں نے اس بات کی بھی مذمت کی کہ مفتی آمین اور سعید خان لال تریچ یوسی میں جماعت کے اندر انتشارپھیلانے میں ملوث ہیں۔
ارکان نے قراداد کے ذریعے ضلعی امیر سے بھرپور مطالبہ کیاہے کہ ان دونوں حضرات کے بنیادی رکنیت کو معطل کیا جائے جو کہ جماعتی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں
تمام ارکان نے یوسی شاگرام کے اجلاس میں شرکت کرنے پر مفتی اسداللہ اورمولاناعطاء الرحمن کی بھرپور سرزنش کی اوران دونوں حضرات سے جلدازجلد معافی مانگنے پر زور دیا اورضلعی جماعت سے بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ ان حضرات کے خلاف دستوری کاروائی کی جائے
اجلاس میں 13ستمبرکو ہونے والے ختم نبوت کارنفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے تیاری شروع کرنے کا عہد کیا گیا۔اجلاس مولانا محی الدین کے دعا سے اختتام پزیر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں